تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

حکومت کا آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے نامزد 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، جو لوگ کہتے تھے جے آئی ٹی کو سنجیدہ نہیں لیتے اب سنجیدہ لیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا۔ منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔ آصف زداری کو معلوم ہوجائے گا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا، احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال جون سے پہلے ہوں گے، فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا۔ فاٹا میں فنڈز کی منتقلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا عمل مکمل کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت حالات اچانک تبدیل ہوئے ہیں، علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔ واقعات سے پتہ چلتا ہے کراچی میں کرائم دوبارہ ہوئے ہیں۔ کراچی نے بہت قربانیاں دی ہیں، شہر کا امن ملک سے جڑا ہوا ہے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقاریر میں برطانیہ سے پاکستان میں قتل کے احکامات دیے گئے۔ بانی ایم کیو ایم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، یو کے اتھارٹی نے ایکشن نہیں لیا۔ بانی ایم کیو ایم کے بیان کا معاملہ برطانیہ سے اٹھایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے گینگز کراچی میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی زمین دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہے۔ جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے معاملہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں لگے کیمروں کے نظام میں خامیاں ہیں، کیمروں کی اکثریت کام نہیں کر رہی۔ کچھ کیمرے کام کر رہے ہیں لیکن وہ فوکس نہیں کرتے۔ کیمروں کی تنصیب کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، ’نیب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے‘۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کے بعد بھی موبائل فونز رجسٹریشن ہوسکے گی، 15 جنوری کے بعد کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا۔ موبائل درآمد کی حوصلہ شکنی اور لوکل انڈسٹری کا فروغ چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف بھی ساتھ تھے۔ دورے میں طے پایا تھا کہ وزیرستان میں موبائل فونز کھول دیے جائیں گے۔ مکران میں بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر موبائل فونز کھولنے پر فیصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چیئرمین نیپرا کے سروس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی، اسلام آباد میں خواتین کی ایک، ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے کے لیے تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے متعلق انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ہاؤس کا نام دار الحکمہ ہوگا، یہ ریسرچ سینٹر ہوگا پھر اسے یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے۔ نیوز پرنٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی ہے۔ کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی، اسٹیل مل کی منظور شدہ گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ماضی میں پاکستان اسٹیل کا بیڑہ غرق ہوا، اب اسٹیل مل کو چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کو مکمل سیکیورٹی کی سہولت ملے گی، حکومت کا کسی معاملے میں ذاتی مفاد نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں چھوٹے طبقے کو اوپر لایا جائے۔ کسانوں اور مزدوروں کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -