منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان کی یو اے ای کی کمپنیوں کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین، ایکسپرٹیز آفر کرسکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا زرعی شعبےمیں متحدہ عرب امارات سب سے بڑا انویسٹر ہے، پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین اور ایکسپرٹیز آفر کر سکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔

- Advertisement -

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خلیج ٹائمز کے دفتر کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان خلا ، میوزیم اور صحت سے متعلق میدان میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون بڑھانے پر غور کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے خواہاں ہیں ، لہذا ان امور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیں گے کیونکہ یو اے نے ابھی ایک خلائی یونیورسٹی کھولی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ میں چاہوں گا کہ متحدہ عرب امارات کی خلائی یونیورسٹی پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے کیونکہ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم اس مشن میں متحدہ عرب امارات کا تعاون چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں