اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

‘بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی بھارت بھیج دیئے گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج کے لئے درجنوں صحافی گوا بھیج دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا درجنوں صحافی گوا بھیجے گئے جو بلاول کے دورے کی سرکاری کوریج تو کریں گے، لیکن وہ ان کے سیاسی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔

فواد چوہدری نے سوال کیا آپ نے سوچا بھی کیسے کہ ہمارا میڈیا اپنے پیسوں سے کسی کو کوریج کیلئے بھیجے گا؟ یہ صرف کاغذوں میں ہوتا ہے اداروں کو پیسے ایڈوانس ملتے ہیں اشتہاروں میں دیں یا ویسے دیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان کے لیے کشمیریوں، مسلمانوں، اقلیتوں کے ساتھ بھارتی ظلم کی کوئی اہمیت نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جنتا کو خوش کرنے کیلیے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو کے اس دورے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں