اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےکیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کاچاندکراچی میں دوربین سےدیکھاجاسکےگا، ذی الحجہ کاچاندکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، چاندکی سمت کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتےہیں۔
As per calender of @MinistryofST Eid-Al-Adha shall be celebrated on Fiday,31st July 2020. On 21st July ZeAlHaj moon shall be visible over Karachi and it’s peripheral areas, “Ruet”App may also be used to ascertain exact location of the moon. #Eid
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020
یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 24 مئی کو پاکستان میں عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید منائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔