بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

‘طے ہوگیا ہے بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداددہشتگردی عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات طے ہو گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی، حکومت بجلی،تیل اورتنخواہ دارطبقوں پرٹیکس لگا کر پیسہ کمارہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکی نااہلی یہ ہے 7ماہ بعدبھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کررہےہیں، جماعت اسلامی پاکستان نے کراچی میں احتجاج کیا کچھ نہیں ہو سکا، جب تک اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتیں حکومت کوفرق نہیں پڑے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صنعت بندہو گئی ہےایکسپورٹ کا بیڑا غرق ہو گیا ہے، اس وقت معیشت بالکل تباہ و برباد ہو گئی ہے اور حکومت پیسے بنا رہی ہے، پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتہ ہیں مگر کسی کو پروانہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں