کورونا کے پاکستانی صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا کے صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اسٹڈی لانچ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا اس پتہ چلے گا کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنس فاونڈیشن اور ایچ ای سی مشترکہ مطالعہ شروع کر رہے ہیں، مطالعے کامقصدکورونا کےصنعتوں پراثرات کاجائزہ لیناہے، کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی، ایچ ای سی اسٹڈی کے نتائج پرڈگری پروگرامز میں تبدیلی کا کہے گا۔
Launching a joint study of Pak Science foundation and HEC to ascertain how #coronavirus ll effect Pak Industry, which new industries ll emerge and which to collapse, HEC shall then issue guidelines to Unis to reset their Degree plans according to future industry needs.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 13, 2020
گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 4ہزارکےقریب وینٹی لیٹرز ہیں، این سی سی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرتے ہیں اور پھر رات کو ٹی وی پر سیاست کرتےہیں، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہےمیٹھامیٹھاہپ ہپ کڑوا کڑوا تھوتھو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا قومی اسمبلی کا اجلاس ورچوئل ہونا چاہئےتھا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ورچوئل ہوتا تو بہترہوتا، ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہونےکیلئےبہت زور دیا اور پارلیمنٹ کااجلاس بلاکرخودشہبازشریف نہیں آئے۔