اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو اقرارالحسن کے معاملے پر یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داران سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اقرارالحسن کے معاملے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے تفصیلی بات کی ہے، انشااللہ ذمہ داران سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
اقرارالحسن کے معاملے پر سلمان اقبال سے تفصیلی بات کی ہے، انشاللہ ذمہ داران سزا سے نہیں بچ سکیں گے ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 15, 2022
اس سے قبل اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے آئی بی افسران کی جانب سے”ٹیم سرعام” پر وحشیانہ حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر تھرڈ گری ٹارچر کیا گیا، میری درخواست ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔
سی ای او اے آر وائی نے اس اندوہناک واقعے کا فوری ایکشن لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا بھی کیا۔