جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سٹیزن پورٹل سے بیک وقت 3 لاکھ 82 ہزار شکایات موصول ہو سکیں گی، وزیرِ اطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سروس سے بیک وقت 3 لاکھ 82 ہزار شکایات موصول ہو سکیں گی۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان سٹیزن پورٹل سے شکایات وزیرِ اعظم تک پہنچا سکیں گے۔

[bs-quote quote=”موصول ہونے والی شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائیں گی: فواد چوہدری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا پورٹل پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، موصول ہونے والی شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائیں گی، اور ان اداروں کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سٹیزن پورٹل سروس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ پورٹل ہمارے نوجوانوں نے بنایا ہے، اس کا کام یاب تجربہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کیا جا چکا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں حکومت عوام کو جواب دہ ہو گی، اس نظام کے تحت صوبوں کے معاملات پر بھی نظر رکھی جا سکے گی اور یہ چاروں صوبائی سیکریٹریز سے منسلک ہوگا۔


تفصیل پڑھیں:  حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز


سٹیزن پورٹل سسٹم 3 ہزار 7 سو 96 اسٹیشنز سے رابطے میں ہوگا، عوام شکایت کے لیے موبائل ایپ، واٹس ایپ، ٹال فری نمبر، ای میل اور خط کے ذریعے اپنی شکایات اور تجاویز وزیرِ اعظم تک پہنچا سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں