تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چین سے پاکستان کو بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے، فواد چوہدری

بیجنگ : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر وزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورہ چین پر ہیں، جہاں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات بہت کامیاب رہی، چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی، وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دورہ چین سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

چینی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،منصوبہ بندی ، ریلوے کے وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔

Comments

- Advertisement -