اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانا ن لیگ کا وتیرہ بن گیا ہے، عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنوازشریف پرمقدمے آخری مراحل پرہوں انہیں سبوتاژکرنےکی کوشش ہوتی ہے، یہ ہفتہ اچھی خبروں کا ہفتہ رہا،عدلیہ کےخلاف سازش بے نقاب ہوئی۔
راناشمیم کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راناشمیم ن لیگ کےعہدیدارتھےانہیں گلگت کاچیف جسٹس بنایاگیا، راناشمیم سے حلف نامہ لیاگیا، ان لوگوں پرشہادتوں کوبدلنےکےکیس بننےچاہییں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا مقصد تھا کہ اداروں کودباؤمیں لایاجائے، اداروں کودباؤمیں لانے کے لیے صحافیوں اوردیگرافرادکواستعمال کیاگیا، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کاجواب نہیں دے رہے آئیں بائیں شائیں کررہےہیں۔
مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم ہوں تواثرات پہنچےمیں 2ماہ لگتےہیں، پاکستان جلدہی معاشی مشکل سےنکل آئےگا، کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی کی جانب سے3ارب ڈالرفراہم کرنےپرشکرگزارہیں، آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدےپرکام شروع ہوچکاہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی جماعت ہے، جس کا عدلیہ نےکہا کہ دھاندلی سےالیکشن جیتے، 1990کےالیکشن پرپی پی ہاتھ ملا کر بیٹھی ہوئی ہے، سپریم کورٹ لیول پرن لیگ کے خلاف دھاندلی کاالزام ثابت ہوچکا ہے۔
انھوں نے مزید کہا پاکستان میں آزادی اظہاررائےکاحق سلب نہیں ہوناچاہیے،قانون کےاندربات ہونی چاہیے، مریم نوازسمجھتی ہیں کہ آڈیو ان کا کیس مضبوط کرتی ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کریں، ہمارا اس آڈیوسے کوئی ایساتعلق نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نوازاورنوازشریف کا مقصدعدلیہ کودباؤ میں لانا ہے، 1990کے الیکشن کون لیگ نے چرایا،سپریم کورٹ نے اس پر مہر ثبت کی، جعلی آڈیواوروڈیوبنانان لیگ کاوتیرہ بن گیاہے، عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لیناچاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک نہیں کرا سکتی، مریم نواز کو چاہیے وہ آڈیو کو عدالت لے جائیں ، عدالتی اختیار ہے ہم اس میں نہیں جاسکتے۔