پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

‘صحت، تعلیم اور اشیائے خوردو نوش : عوام کیلیے بڑا ریلیف لا رہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم، آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، اب غریب ترین سے متوسط طبقے کا ہرفرد صحت کارڈ سے علاج کراسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدرینے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کے ہرخاندان کوصحت کارڈکی سہولت میسرہوگی اور صحت کارڈ سے ہر سال10لاکھ روپے تک کاعلاج کرایا جا سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ شروعات دسمبرمیں ہوگی،مارچ تک پنجاب میں صحت کارڈمل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارڈ مرضی کے کسی بھی ڈاکٹریااسپتال میں استعمال کرسکیں گے، نجی ڈاکٹر،اسپتال بھی آپ کےعلاج کیلئےبلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں