تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

پاکستان کو سری لنکا ماڈل بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا ماڈل بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ملک بچانے کیلئےپی ٹی آئی کو جس حد تک جاناپڑا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو نے اسمبلی سیاسی گفتگو کی اسکی کوئی اہمیت نہیں، ملک میں جو حالات چل رہےہیں یہ سسٹم ایسے نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی طورپر پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملک کوسری لنکا ماڈل بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، اس پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے کہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

زرداری اور شریف فیملی کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج شہبازشریف نے خود کو این آراو دینے کی کوشش کی ، زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو مکمل محکوم ملک بنانے کی سازش کررہی ہے ، پی ٹی آئی ان دو پارٹیوں کیساتھ مکمل مزاحمت کرےگی ، ملک بچانے کیلئےپی ٹی آئی کو جس حد تک جاناپڑا جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دو ہفتے کی مہمان ہے ، جلد زرداری،شریف فیملی کا سیاست میں کردار بہت محدود ہوجائے گا ، ہم اس حکومت کےکسی کمیشن یاپارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔

فواد چویدری نے انتخابی اصلاحات کو عام انتخابات میں تاخیر کا بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ان کو خوف بھی اصلاحات کا نہں پتہ یہ صرف اقتدار چاہتے ہیں، ن لیگ تنقید کا نشانہ بن رہی ہے اور پی پی موج کررہی ہے ، پی پی وزارتیں انجائے کر رہی ہے اور چاہتی ہے ان کو کوئی کچھ نہ کہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایک طبقہ سمجھتاہے ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے جبلپ ن لیگ کا ایک طبقہ سمجھتا ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہوناچاہیے ، صرف ایک اصلاحات کی ضرور ت کہ موجود الیکشن کمیشن کو تبدیل کیاجائے، نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے ہم ان کےساتھ بیٹھیں گے۔

بھارت کیخلاف قرارداد کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول نےآج مقبوضہ کشمیر پرقرارداد پیش کی گزشتہ روزکابینہ نےبھارت سےتجارت کیلئے وزیر تجارت کا تقرر کیا، ہم پہلے کہہ چکے ہیں بھارت سے کسی قسم کی تجارت کشمیریوں کے خون سے بے وفائی ہوگی۔

فواد چویدری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پہلے اپنی پوزیشن سے واضح کریں ، بلاول بھٹو امریکی خواہش پر بننےوالی حکومت کے وزیرخارجہ بنے یہ سب تو غدار ہیں، لیٹرگیٹ پر کمیشن بنے پھر بلاول وہاں آکر بتائیں کہ کس کس سے ملاقاتیں کیں ، بلاول بھٹو کا رجیم چینج میں بنیادی مجرم کا کردار ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں ٹی ٹی اور منی لانڈرنگ کیس بند کروانے کیلئے ایف آئی اے کے سیٹ اپ میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔۔ تحقیقاتی افسر کی پرسرار موت کے بعد ڈی جی ایف آئی نے کہہ دیا ہم اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

Comments

- Advertisement -