تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی، فواد چوہدری

لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمان پارک پر حملہ ہوا آئی جی اور وزیراعلیٰ کے حکم پر ظل شاہ کو اغواکرکے قتل کیا گیا اور انہوں نے ظل شاہ کے قتل کا پرچہ ہم پر کردیا، یہ مذاق آپ کے سامنے ہے، ہم قائدین پر پریس کانفرنس کرنے پر پرچہ دیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی تاریخ رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ضروری نہیں ہر بار ٹھیک ہوں گے لیکن یہ سمجھنا ہے یہ فیصلہ فائنل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، کوئی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتی، پاکستان میں عدالتوں کا نظام ہی مذاق بنا لیا ہے، پاکستانیوں کا اعتماد اٹھ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 90دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے جب تک مثبت نتیجہ نہیں آئے گا وہ الیکشن نہیں کرائے گی، موجودہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر رات کو حملہ ہوا ،اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، اظہر صدیق کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ نہیں ڈریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و حقوق بحال ہوں گے،آج کل سپریم کورٹ میں تاریخی کیسز کی سماعت ہوگی، حکومتی مشینری سپریم کورٹ کے خلاف کام کررہی ، سپریم کورٹ پر ن لیگ کے حملوں کی تاریخ پرانی ہے لیکن آج پوری وکلابرادری سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےججز اختلافات کے باوجود بھی یہ نہیں کہہ رہےکہ الیکشن آگے ہوں گے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو سپریم کورٹ بطور ادارہ ختم ہوجائے گا، پورا پاکستان خوف کی چادراتار چکا ہے، چودہ مئی کو الیکشن ہونے ہیں۔

Comments

- Advertisement -