اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکوں سےچھٹکارے کیلئے بہترین ٹیکنالوجی آئیڈیا دینے والے شخص کو 20لاکھ انعام دینے کا اعلان کردیا ہے، تین ہفتے میں ٹیکنالوجی سلوشن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس ناکوں سےچھٹکارے کیلئے ٹیکنالوجی سلوشن مانگ لئے اور کہا بہترین ٹیکنالوجی آئیڈیا کے حامل شخص کو 20 لاکھ انعام دیں گے ، تین ہفتےمیں ناکوں سےچھٹکارےکیلئےٹیکنالوجی سلوشن جمع کرائےجاسکتےہیں۔
Hi there! How can we get rid of Police Nakas (search points) come up with technology solutions, we ll award 2 Million to the winning idea…. you have three weeks get-set-go
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 11, 2019
یاد رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے، کوشش ہے نوجوانوں کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں چارج دے سکیں، ادائیگیاں موبائل فون پر لے آئیں گے۔