پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

‘عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی جیسے مقدمات نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز کو نظام انصاف کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئےچیلنج ہیں، سوال ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کوعمومی مقدمات کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ، کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہوگئی ہے اور ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل کے نجی اسپتال میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال کی بنیاد شاہ رخ جتوئی کے والد نے رکھی تھی اور نجی اسپتال شاہ رخ جتوئی کی رہائش کے لیے ایک بنگلے میں بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں