تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان منحرف ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود کیس میں عمرقید کی سزا اور کیس میں جدیدٹیکنالوجی کی بطورشہادت قبولیت بھی خوش آئند ہے،ٹوئٹ

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وہی معاشرےترقی کازینہ چڑھتےہیں جہاں انصاف ہو، سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کےقریب ہیں.

یاد رہے عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، ملزمان میں محب بنگش، ادراس قیوم بٹ، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

خیال رہے اس مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5ماہ تک چلتا رہا، 21گواہان پر وکلا نے جرح کی، ایف آئی اے کی خاتون سمیت3اہلکار بطور گواہ شامل ہوئے، جبکہ متاثرہ جوڑا 11جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے، 6جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Comments