اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملکی سیاسی صورت حال میں معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچےسمجھےعدم اعتماد تحریک نےسیاست میں تلخیاں پیدا کردیں ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے، اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوارہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہوجائے، کیونکہ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔
اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں، جمہوریت اتنی انتہائ تقسیم کا نظام نہیں ہے اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے،سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرائی جاچکی ہے، قوی امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد ہی بلائے جانے کا امکان ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے ساتھ ہی سیاست میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہوگیا ہے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بُری طرح ناکام ہوگی جبکہ اپوزیشن پُراعتماد ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔