بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

شہباز اور ن لیگ بلیک میلر ہیں، راناثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ن لیگ بلیک میلر ہے، راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، بہت جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن کا ساتھ دیا، پی اے سی کے قیام کیلئے اپوزیشن غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے پارلیمانی امور میں تعاون نہیں کررہی۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے آج پھر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے بہانے سے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کے نمائندے  غیرجمہوری ہتھکنڈےاستعمال کرر ہے ہیں، ان لوگوں کو جتنی بھی سہولت دے دیں یہ پھر بھی باز نہیں آئیں گے، اسپیکر دیکھنا چاہتے ہیں کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

- Advertisement -

 اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کسی نہ کسی طریقے سے مقدمات سے جان چھڑائی جائے، اپوزیشن کے لوگ نیب اور حکومت پر 24گھنٹے دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتے ہیں، وزیراعظم پہلے دن اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے تقریر سے روکا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، ریفرنسز آخری مرحلے میں ہیں، جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے، نوازشریف اور آصف زرداری اپنا پیسہ بچانے کیلئے شور کررہے ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اپنی کرپشن کا پیسہ چھپانے کے لئے گرج رہے ہیں، سابقہ ن لیگ حکومت نے اداروں کا بیڑاغرق کرکےرکھ دیا ہے۔

نواز لیگ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت گیس کا کوئی بحران نہیں تھا، جب انہوں نے اقتدار چھوڑا تو تب تک گیس سسٹم157ارب روپے کا مقروض ہوگیا تھا، کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں نواز اینڈ کمپنی نے ہاتھ رکھا ہو اور وہ برباد نہ ہوئے ہوں، ماضی کی حکومتوں نے خزانے میں کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے ہم اینٹ سے اینٹ ملا کر واقعی نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم وولٹیج کے باعث نئی ڈسٹری بیوشن لائن ڈالی گئی ہے، کچھ روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آجائے گی، اس کے علاوہ وزیر خزانہ آج قطر کےدورے پر گئے ہیں، گیس بحران کے خاتمے کے لیے وزارت پیٹرولیم کام کررہی ہے جلد بحران ختم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے ہیں اس پر قائم ہیں انہیں پورا کریں گے، احتساب کا عمل بلاتفریق ہورہا ہے، ہر جماعت کے لوگوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کبھی اقتدار میں نہیں رہی اس لئے ہمارا احتساب ابھی نہیں ہورہا، ن لیگ کو بڑے بڑے معاملے پر حساب دینا ہے، نواز اور شہباز شریف کی محبت میں چیخنے والوں کو پتہ ہے کہ ان کی باری بھی آنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی پارٹی بلیک میلر ہے، اس لیے اسمبلی نہیں چلنے دی جارہی، نیب میں چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک  لیگ دورحکومت میں بھرتی ہوئے، اپوزیشن روز رونا دھونا کرتی ہے جس سے قومی اسمبلی کا وقار مجروح کیا جارہا ہے، حکومت میں آتے ہی سینسر شپ پہلے دن سے ہٹادی تھی، اپوزیشن کو جو کوریج سرکاری ٹی وی پر مل رہی ہے وہ پہلے نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں