تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، تمام ممبران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام صوبوں میں نمائندگی ہے،  تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں۔وزیراعظم کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست متاثر ہونے سے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی میں پارٹی پرفارمنس پر وزیراعظم نےعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کےپی اور پرویزخٹک ودیگر سے بات چیت کی، مختلف جگہوں پر میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اب ٹکٹ دینے سے متعلق خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام قومی قیادت شامل ہوگی، نئی کمیٹی پارٹی آئین، تنظیم کے ڈھانچے کو تشکیل دے گی جس کے بعد نئی تنظیمیں اور نیا اسٹرکچر تشکیل دیا جائے گا۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مرادسعید، اسدقیصر، علی امین گنڈا پور شامل ہیں،

پنجاب سے شاہ محمود، حماداظہر، خسروبختیاراورمیں فواد چوہدری، چوہدری محمد سرور، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے جان محمد جمالی، قاسم سوری اور سندھ سے عمران اسماعیل اورعلی زیدی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت سے اسدعمر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے، عمران خان نے اپوزیشن کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا، ن لیگ کا کلچر پی ٹی آئی میں آگیا تو ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

اپوزیشن جماعتوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وفاق کی علامت جماعت ہے جبکہ پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی پارٹی ہے اور ن لیگ صرف پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -