منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہیں، تاثر مل رہا ہے ان کا احتساب نہیں ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

(5 مارچ 2026): سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے طیارہ خریدنے کے معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہیں، تاثر مل رہا ہے ان کا احتساب نہیں ہوگا، کل خبر آئی کہ پنجاب کابینہ کیلیے 30 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کیلیے بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو خریدی گئی جو بم پروف ہے، اس بی ایم ڈبلیو کے اکیلے کی قیمت ہی 18 سے 20 کروڑ ہے، باقی صوبوں اور وزیر اعظم کے اخراجات ملا ملیں تو پنجاب حکومت کے زیادہ ہوں گے، جدید طیارے کی خریداری پنجاب حکومت کے عام آدمی کیلیے توہین آمیز رویے کی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خوشحالی کا حال یہ ہے کہ بنیادی ہیلتھ یونٹس بند ہوگئے ہیں، جہلم میں چار سالوں سے ایک سڑک بند پڑی ہے کیونکہ اس کیلیے پیسہ نہیں، بنیادی صحت مراکز کی عمارت بنی ہوئی ہے مگر اسے فعال کرنے کیلیے حکومت کے پاس 5 کروڑ نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کسانوں اور انڈسٹری کیلیے پیسے نہیں دیتے لیکن طیارے اور گاڑیاں خریدنا ان کیلیے مسئلہ ہی نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں