جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

’10 ارب کی پی آئی اے فروخت ہوئی، 11 ارب کا پنجاب حکومت نے طیارہ لے لیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 10 ارب کی پی آئی اے فروخت ہوئی اور 11 ارب کا پنجاب حکومت نے طیارہ لے لیا۔

پروگرام ’شام رمضان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت مناسب جہاز بھی لے سکتی تھی لیکن 11 ارب کا لگژری طیارہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی سیٹیں ن لیگ نے الیکشن میں جیتیں اتنی ہی نشستوں کا جہاز لیا گیا ہے، مریم نواز جہاز نہ لیتیں تو رمضان پیکیج 12 ارب روپے کا چلا جاتا۔

یہ پڑھیں: پنجاب حکومت کے قیمتی ترین لگژری طیارے کا اسرائیل سے کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بادشاہت کا نظام چل رہا ہے، انہوں نے جاتی امرا کی دیوار بھی سرکاری خرچ سے بنوائی ہے، یہ عوام کے مال کو وراثت کا مال سمجھ کر خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی پالیسی ہے کہ حکومت کاروبار نہیں کرے گی، نہ کوئی ایئرلائن بن رہی ہے نہ حکومت چلانے کی پوزیشن میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں