تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

مریم نواز کی آڈیو لیک پر فوادچوہدری کا ردعمل آگیا

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں وزیراطلاعات ہوتا تو مریم نواز جیسی ہدایات ملتیں تو وزارت کو ٹھوکر مار دیتا۔

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔

آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مریم اورنگزیب کوئی غیرت کا مظاہرہ کرتی ہیں یا نہیں۔

فوادچوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا کہ مریم اورنگزیب اپنی پوزیشن واضع کریں کیا آپ ڈمی وزیر اطلاعات ہیں؟

ایک بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیزتماشا لگا ہوا ہے حمزہ شہباز کےپاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کیسےحمزہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھا جائے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیاپنجاب میں کوئی حکومت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں اس وقت شدیدانتظامی بحران ہے قانون کہتاہے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں تومتبادل ممبران خودبخود نوٹیفائی ہوجائیں گے ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف ممبران کونوٹیفائی نہیں کررہا سپریم کورٹ فیصلےکےبعدحمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہو گیا ہے۔

Comments