The news is by your side.

Advertisement

شہبازشریف کے بیان پر فوادچوہدری کا ردعمل آگیا

ز

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے میڈیا اتھارٹی بل سے متعلق بیان پر ‏ردعمل آ گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی قابلیت کا اندازہ لگالیں موصوف کہتےہیں پی ایم ‏ڈی اےکےخاتمےتک کیمپ میں بیٹھیں گے ابھی تک کوئی قانون بناہی نہیں توختم کیسےہوگا۔

فوادچوہدری نے لکھا کہ کیسےکیسےتحفےاس ملک میں لیڈرہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے دھرنے میں شرکت کر کے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف ‏جرنلسٹس سےیکجہتی کااعلان کرتےہیں پی ڈی ایم اےکیخلاف ہرسطح پرصحافیوں سےقدم ملاکرجدوجہد کریں ‏گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صحافیوں کیلئے بھرپور احتجاج کیا ہے یقین دلاتےہیں ہم صحافیوں اور میڈیا ‏کیساتھ ہیں جب تک کالےقانون کوختم نہیں کیاجاتاتب تک ساتھ ہیں اس گھڑی میں صحافیوں کےساتھ ہیں ‏مایوس نہیں کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں