پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

رویت ہلال کے اعلان پر فواد چوہدری کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے مگر رویت ہلال والے کہہ رہے ہیں کہ چاند نظر نہیں آیا جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائےگا، سائنسی دور میں ٹیکنالوجی سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟

انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلےکمیٹی بن جائےگی اور رویت کے معاملات حل کر لیےجائیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کل رات ہوچکی ہے، عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں