پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری کا شہباز شریف کے بیان پر درعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی ہے، بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے، مقبوضہ کشمیرکی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قومیں صدیوں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتی ہیں، جب جدوجہد آزادی کی بات آتی ہے تو 75 سال پلک جھپکتے ہی گزر گئے،فوادچوہدری

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اسوقت تک لڑتےرہیں گےجب تک آزادی حاصل نہیں کرلیتے، پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، میرے کارواں میں شامل کوئی کم نظر نہیں، جو نہ کٹ سکے وطن پر میرا ہمسفر نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں