The news is by your side.

Advertisement

‘یہ لوگ 2 کلو گوشت کیلیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتے ہیں’

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں اس لیے تصادم چاہتے ہیں یہ لوگ 2 کلو گوشت کے لیے پوری گائے ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن احتجاج اوردوسری طرف کورونا میں اضافہ ہے عوام کی زندگیوں کیلئے سیاسی قیادت کوذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن عقل سےعاری ہے اپنے کیسز کےسوا کچھ دکھائی نہیں دیتا، ان کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں یہ بس کیس بند کرانا چاہتے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتہائی غیر ذمےداری کامظاہرہ کر رہی ہے، مریم نواز اور فضل الرحمان سسٹم سے باہر ہیں اس لیے تصادم چاہتے ہیں یہ لوگ 2کلو گوشت کےلیےپوری گائے ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہا نیب قوانین میں ترمیم چاہتے ہیں تاکہ ان کے کیس ختم ہو جائیں لیکن انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں