ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

‏’آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے‘ فواد چوہدری کا لیگی رہنما کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ‏ہے کہ ڈاکٹر صاحب آپ ذرا نتائج پر نظر دوڑائیں، دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ہو،آپ ‏مکمل وائٹ واش ہو چکے۔

مصدق ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرانتخابات کےنتائج ایک گھنٹےسےرکےہوئےہیں ‏وہی پرنا طریقہ، یہ اچھاشگون نہیں۔

فوادچوہدری نے مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔

- Advertisement -

فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی آزادجموں و کشمیر کے ‏امیدوار ہرحلقےسے جیت رہےہیں لیکن پی ٹی آئی نتائج روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن چوری سے باز آ جائے ورنہ عوام ایسی مزاحمت ‏کرینگے،عمران خان گھبراتےرہیں گے پی ٹی آئی دھاندلی کی کوشش کررہی ہےجیسے2018میں کی ‏گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں