تازہ ترین

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی اگلی چال بتا دی

پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں اگلی چال کیا ہو گی؟ فوادچوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں پی ٹی آئی کی اگلی چال بتا دی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانے کیلئے 21 سیٹیں چاہئیں ہمارے استعفے منظور کر لیے لیکن یہ بےوقوف ہیں ہمیں مخصوص نشستوں کےذریعے34سیٹیں مل جائیں گے اور ان 34 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پھر اکثریت میں ہوگی.

فوادچوہدری نے کہا کہ مخصوص نشستوں ملنےکے بعد راجہ ریاض اینڈ کمپنی کو فارغ کر دیں گے ہمارا مقصد ہے راجہ ریاض اینڈ کمپنی شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ نہ دے ہمارا مقصد ہے اعتماد کے ووٹ میں ہم راجہ ریاض اینڈ کمپنی کوفارغ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ کسی بھی وقت طوفان آسکتا ہے حالات بہت خراب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں آج کل حالات دیکھ کرطوفان سے پہلے خاموشی لگ رہی ہے پاکستان کو ایک بہت بڑے بحران کا شکار کر دیا گیا ہے۔

Comments