تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عیدین ، رمضان اوردیگر قمری مہینوں کاچاند دیکھنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی آئندہ 5 سال کے لیے چاند کی تاریخوں کا 100 فیصد حقیقی تعین کرے گی ، فوادچوہدری نےاخراجات سے بچنے کیلئے دس سال کا قمری کلینڈر بنانے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا رویت ہلال کےلیےوزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی آئندہ 5سال کےلیےقمری مہینوں کی درست تاریخیں طےکرےگی، جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزرطارق مسعود کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد اور اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کاشامل ہیں۔

کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

مزید پڑھیں : عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، فواد چوہدری

یاد رہے گذشتہ روز وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، چاند دیکھنے پر قومی خزانےسے رقم خرچ ہورہی ہے، کم ازکم چاند دیکھنے کا تومعاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھےعلما کرام میری تجویزکی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10سال کا کیلنڈربن جائے گا توغیرضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

بعد ازاں مفتی منیب الرحمان نےقمری کلینڈرکےفوادچوہدری کےبیان پرردعمل میں کہا تھا دینی معاملات سےلاعلم وزیروں کوکھلی چھٹی نہیں ملنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -