منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

2022 میں انشااللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا ، فوادچوہدری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا اور 2022 میں انشا اللہ پہلا پاکستانی خلامیں جائے گا، یہ پاکستان کےاسپیس پروگرام کیلئےتاریخ سازاقدام ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بہت خوشی ہے، پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلے مرحلے میں50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے اکتوبر 2018 میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا۔

خیال رہے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوگیا ہے ، پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پراب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کی خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستانی خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے کی راہ ہموار، چین نے معاہدہ کرلیا

واضح رہے 9 جولائی کو پاکستان نے خلا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کی مدد سے تیار کردہ سیٹلائیٹ PRSS -1 اور پاکستانی انجینئرز کا تیار کردہ سیٹلائیٹ پاک ٹیس- 1 اے خلا میں بھیجے تھے۔

دونوں سیٹلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں