ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

حکومت حاجیوں کو5 ارب روپے واپس کر رہی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا حکومت حاجیوں کو5ارب روپےواپس کررہی ہے، نیت اچھی ہواورمقصداللہ کی خوشنودی ہو تو اللہ  کی مددشامل ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت حاجیوں کو پانچ ارب روپے واپس کر رہی ہے، یہ رقم تقریباً اس سبسڈی کے برابر ہے جو حکومت سے مانگی جا رہی تھی، ذاتی فائدے لینے کی بجائے مقصد اللہ کی خوشنودی ہو تو اللہ کی مدد بھی شامل ہو جاتی ہے۔

یاد رہے حکومت پاکستان کاعازمین حج کو5 ارب روپےواپس کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ، وزارت مذہبی امورفی کس26سے67ہزارروپےواپس کرے گی، ملک بھر کے تمام حاجی کیمپس پر رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، پیسوں کی واپسی کا اعلان

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں