عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں -
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں

فواد چوہدری کا احسن اقبال کے ٹویٹ پرردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوملک کی اتنی فکر ہوتی توآج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراحسن اقبال کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوازشریف ہے نہ کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کوملک کی اتنی فکر ہوتی توآج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ جعلی فکرنہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے‘ فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں‌ گے، اب پیسے بچانے کے لیے سیاست ہورہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں