The news is by your side.

Advertisement

عمران خان پاکستان میں مقبول ترین عالمی لیڈر ہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا سیاسی تنازعوں وٹرمپ کےکشمیر پر ریمارکس کے بعد شبہ نہیں کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین عالمی لیڈرہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سیاسی تنازعوں وٹرمپ کےکشمیر پر ریمارکس کے بعد شبہ نہیں کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین عالمی لیڈرہیں، جلد دونوں رہنما نئے باب کی بنیاد رکھنے کے قابل ہوں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تجویزتھی انتخابات خفیہ نہیں اوپن ہونےچاہئیں، تجویز کی دونوں جماعتوں نےمخالفت کی تھی، دونوں اپنے ماضی پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگیں اصلاحات کریں۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئےتیارہوں،اس کا دارو مدار مودی  پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔

مزید پڑھیں : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقےسےآگےبڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیےتیار ہوں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں