تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ق لیگ کو ہمارے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلی توڑنا ہوگی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کو ہمارے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلی توڑنی پڑے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کو مکمل اختیارات دے دیے، انہوں نے اپنی رائے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا اور کہا کہ اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کر چلتے ہیں لیکن عمران خان نے آخری فیصلہ کرنا ہے جو قبول کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں، فوری الیکشن کرائے جائیں اور ملک کی قیادت وہ سنبھالے جس کو عوام حق دار بنائے، ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے اور ملک کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروعی ہے کہ عمران خان کے کردار کو تسلیم کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے، جن سے ہمارے شکوے ہیں ہمیں روزانہ ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا غیر سیاسی کردار قوم نے دیکھا، ہم نے جو کیسز فائل کیے ان کی سماعتیں نہیں ہو رہی، عدالتوں کو آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں، آزادانہ فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں دوریاں ہو رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -