The news is by your side.

Advertisement

ہمارا کشمیریوں سے رشتہ لہو کا ہے‘ فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم اب جنگ نہیں چاہتے، ہماری ترجیحی امن اورصرف امن ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگ کا ماحول نہیں ، ہماری 64 فیصدآبادی35 سال سے کم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے حالات میں بھی ہمارا نوجوان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیتا ہے، ہم اب جنگ نہیں چاہتے، ہماری ترجیحی امن اورصرف امن ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات خراب ہونے سے پاکستان کے حالات بگڑے، بارڈرپرحالات سے کشمیریوں اورپنجایوں کے حالات خراب ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھارت تقسیم اورپاکستان متحد ہے، پاکستانی قیادت میچورہے، پارلیمنٹ میں سب ایک آواز ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا آپشن ہے ہم نے 3 جنگیں لڑی ہیں ہم چوتھی کے لیے بھی تیارہیں، دوسرا آپشن کہ آپ ہمیں کمزورکرنا چاہتے ہیں اورہم آپ کوکرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا آپشن ہے آئیں مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں اورامن کی بات کریں، عمران خان کا وژن ہے جنگ سے مسئلے حل نہیں ہوتے مذاکرات کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ کیا اب کشمیرکے بیانیے نے بھارت پرقبضہ کرلیا، بھارت کوکشمیرکا مسئلہ حل کرنا پڑے گا، اپنارویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا کشمیریوں سے رشتہ علاقے کا نہیں، لہو کا ہے، پاکستان کے لوگوں نے کشمیرکے لیے قربانیاں دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں