اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

”مفتاح اسماعیل نے 50 روز ضائع کر دیے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل نے حکومت میں 50 روز ضائع کر دیے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہ مفتاح اسماعیل اب کہہ رہے ہیں کہ چاکلیٹ نہ کھائیں، ہماری حکومت میں نوجونواں کو روزگار مل رہا تھا، اس حکومت نے 60 دنوں میں معاشی، سماجی اور سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے کو تیار ہیں، مریم نواز نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اشارہ دیا کہ ان میں 2 دھڑے ہیں، ایک کہہ رہا ہے کہ الیکشن کرائیں جب کہ دوسرا کہہ رہا ہے نہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ہے، ان لوگوں نے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکی سے پیسے مانگے، ہم روس اور چین سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا پیسہ بیرون ملک میں موجود ہے، یہ لوگ ایسے ری ایکشن دیتے ہیں جیسے یورپ کے غلام ہیں، ہم روس سے ہر چیز کو مکمل کرنے کے بعد گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں