اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے ،فیصلہ وزیراعظم کاہےکہ سائنس اورٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آ اور گئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔
مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل
فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔
بعد ازاں فوادچوہدری کو وزارت سے ہٹانے کی وجہ سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری بھی اختلافات کی زدمیں آئے، ایم ڈی پی ٹی وی پر تنقید اور ملازمین کے مظاہرے میں آمدناگوار تھی، فواد چوہدری کو سینئر پارٹی رہنماؤں پر تنقید بھی مہنگی پڑی۔