بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کرےگی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستان میں ایئرفورس ہی خلابازکاانتخاب کرےگی، سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، ادائیگیاں موبائل فون پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پاکستانی خلاز باز بھیجنے کے اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا عام طور پر خلا میں جانے کیلئے پائلٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے، ایئرفورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کرےگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سےمتعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے۔

جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سےمتعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا ہماری بیوروکریسی میں لوگوں کوواٹس ایپ بھی چیک کرنانہیں آتا، کوشش ہےنوجوانوں کوسائنس اینڈٹیکنالوجی میں چارج دے سکیں، ادائیگیاں موبائل فون پرلےآئیں گے۔

ان کا کہنا تھا سیاستدان ہوں سائنسدان نہیں،سیاست پرتوبات کروں گا، ہماراسب سےبڑامسئلہ منصوبہ سازی نہ ہونےسےپیسوں ضیاع ہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کوپیپرلیس کردیاہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا چیئرمین ایچ ای سی قابل ہیں ان کاپلان تکمیل کوپہنچاتوملک کی کامیابی ہوگی، مسئلہ یہ ہےکہ ہمارا بیوروکریٹ،پروفیسرکوکچھ سمجھتاہی نہیں، ٹیکنالوجی کےاستعمال سےمنچھرجیل کی صفائی کرناچاہتےہیں۔

چاند کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کوآرڈنیشن سےکام کرےتوموسم کی پیشگوئی بہتر ہو جائےگی، مسئلہ ٹیکنالوجی سےزیادہ کوآرڈنیشن کی کمی کاہے۔

مزید پڑھیں : 2022 میں انشااللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا ، فوادچوہدری کا اعلان

وفاقی وزیر نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ انٹرنیٹ پر20فیصدسیلزٹیکس نہ لگائیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا  تھا کہ بہت خوشی ہے، پہلے پاکستانی خلاباز کے لئے سلیکشن آئندہ سال ہوگا، پہلے مرحلے میں50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 2022میں انشااللہ پہلاپاکستانی خلامیں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں