ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’ایک دو دن میں حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایک دودن میں فیصلہ کرلیں گےاس حکومت کو کب گھر بھیجنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارےایک دوپوائنٹس ہیں جس پر کام ہو رہا ہے بس ایک دو روز میں حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گڑھے میں گر گئے ہیں تو مزید گہرا نہیں کرتے نکلنے کی کوشش کرتےہیں موجودہ حکمران انتہائی احمقانہ فیصلےکررہےہیں جن کی انہیں خودسمجھ نہیں معیشت تباہ حال ہے،لوگ پریشان ہیں اور یہ اپنےمفادکاسوچ رہے ہیں۔

- Advertisement -

فوادچوہدری نے کہا کہ ان کی چالاکی ہے بحران کو بڑا کریں گے اور تاثر دیں گے کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہیں یہ لوگ اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا تاثر دے کر ووٹ لینےکی کوشش کریں گے اداروں کومضبوط کرناچاہتےہیں،اداروں کوساتھ لے کر چلنا چاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اور فرخ حبیب کےاستعفےمیں کیا فرق ہے ساتھ استعفےدیئےتھے ملک میں اب ضمنی الیکشن نہیں ہونےعام انتخابات ہونےہیں عام انتخابات کب ہونےہیں اب یہ ہم نےطےکرناہے عام انتخابات کااعلان کریں اور الیکٹورل ریفارم کیلئےسب کوبلائیں یہ کہناکہ الیکشن ہار جائیں گےاس لیے نہیں کرائیں گے پھر تو آمریت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں