منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

گیم کھیلیں پیسے کمائیں، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ای اسپورٹس یوتھ کو پیسہ بنانے کا نیا موقع دے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، تقریب میں فواد چوہدری ، فہمیدہ مرزا ودیگر نے شرکت کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کھیل کا شعبہ 200 بلین ڈالر کی انڈسٹری ہے، 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کی تعداد کئی ملین میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرح ای اسپورٹس کے لیے چھ ریجنز بنائیں گے، پاکستان میں بے شمار کھیل کھیلے جاتے ہیں، ہمارے کئی بچے ان کھیلوں میں نام کما چکے ہیں، ای اسپورٹس یوتھ کو پیسہ بنانے کا نیا موقع دے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپریل تک ملک میں کنولا کی دو بڑی فیکٹریاں لگ جائیں گی، ہم لاہور، کراچی میں ویڈیو گیمنگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں، اب ملک میں ہر جگہ سائنس و ٹیکنالوجی کا ذکر ہورہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا میں ای اسپورٹس انڈسٹری میں تیزی سے کام ہوا، ای اسپورٹس میں ٹاپ انعامات پاکستانی بچوں نے حاصل کیے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ہر کھیل کو ای سپورٹس میں لائیں، تمام صوبوں میں مختلف گیمز کی ٹیمیں بنائیں گے، ہمارے بچوں کو پاکستان میں اسپورٹس میں مواقع ملنے چاہئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں