تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’پی ڈی ایم کو بڑا ڈینٹ لگا ہے، یہ ڈوبنے کی طرف جارہی ہے‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو بڑا ڈینٹ لگا ہے یہ ڈوبنے کی طرف جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں مزید ابھر کر سامنے آگئی ہیں، مریم ، نواز شریف اور فضل الرحمان ایک طرف رہ جائیں گے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اگلے چند ہفتوں میں پی ڈی ایم باقاعدہ طور پر ختم ہوجائے گی، مریم نواز ، فضل الرحمان کا سسٹم سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز، فضل الرحمان کو ہر سطح پر عوام نے مسترد کیا،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوا زشریف پیسے بچائیں یا وطن واپس آکر پارٹی کی قیادت کریں، انہوں نے آج تک جو بھی کیا وہ اپنے پیسے بچانے کے لیے کیا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں اراکین نے استعفوں کا معاملہ نواز شریف کی واپسی سے مشروط کردیا۔

پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے استعفوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دئیے تو سینیٹ الیکشن ہمارے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین نے رائے دی کہ استعفے دئیے تو حکومت 18ویں آئینی ترمیم ختم کردے گی، این ایف سی ایوارڈ سے ہاتھ دھونے ہیں تو استعفے دے دیں۔

Comments

- Advertisement -