تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’’قوم کو دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہوگا‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قوم کو دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہید بہادر سپاہیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑی،دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے، ملکی سلامتی کے لیے ، سیکیورٹی ادارے ، دفتر خارجہ مربوط کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، ایف سی کے 7 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گذشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کے تمام جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، واقعے کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار گلزار ،سپاہی فیصل، سپاہی شیر زمان ،سپاہی جمال، سپاہی عبدالرؤف اور سپاہی فقیرمحمد شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -