بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

فواد چوہدری کا شہباز شریف معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فواد چوہدری شہباز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ اٹھائیں گے، انھوں نے سوال اٹھایا ہے کہ شہباز شریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آ رہے؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کی گارنٹی پر نواز شریف باہر گئے تھے وہ خود لندن جا کر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر سے درخواست کروں گا کہ قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو شہباز شریف کی نااہلی کے لیے بھی خط لکھ چکا ہوں۔

‘شہباز شریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آجائیں گے’

انھوں نے کہا قائد حزب اختلاف واپس نہیں آ رہے، نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے کارروائی ہونی چاہیے، پنجاب حکومت بھی شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کرے، نواز شریف کے معاملے پر شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی، دونوں کی واپسی کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مارچ میں نواز شریف کا پروسیجر ہونے کی امید ہے، اس کے بعد شہباز شریف مارچ کے آخر تک ملک واپس آ جائیں گے اور واپس آ کر اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں