اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کی خبر پر شدید تشویش ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے، بھارتی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت اور پورے خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جا رہی ہیں، مودی کی جاسوسی کی خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔
Extremely concerned on news reports emerging from @guardiannews that Indian Govt used Israeli software to spy on Journalists,political opponents and politicians,unethical policies of #ModiGovt have dangerously polarised India and the region… more details are emerging
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 19, 2021