اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی وی پرسیاسی سنسرشپ ختم کردی اور ادارتی آزادی کے لئے ہدایات جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی وی پر سیاسی سنسرشپ ختم کردی، فیصلہ عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں ادارتی آزادی کے لئے ہدایات جاری کردی ہے، 3 ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
As per vision of @ImranKhanPTI Ended political censorship on PTV, clear instructions issued for a complete editorial independence on PTV and Radio Pakistan, drastic changes ll be visible in Information Dept in coming 3 months Inshallah
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2018
گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کے حوالے سے پی ٹی وی کو مکمل آزادی دی گئی ہے، ہمارا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں، اصلاح کی ضرورت ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انفارمیشن گروپ کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ہمارے دور میں سیاسی تقرریاں نہیں ملیں گی ، پی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو وہی ماحول دیا جائے جو پرائیوایٹ چینلز پر ہے۔