اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں ، استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا،دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔
وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی ۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022
اس سے قبل ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کا موازنہ بونوں کے کردار پر کتاب کے کارٹون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ بونے ایک دیوقامت شخص کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Dwarves trying to knock out a giant… #PakPolitics pic.twitter.com/eRGmJ2Voiu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022