حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں، فواد چوہدری
The news is by your side.

Advertisement

حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حج سبسڈی ختم کرنے اور مہنگی گیس کی وجہ 10سال خون چوسنے والی جونکیں ہیں،جونکوں کو ہٹا کر مسلنے تک 2نہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا اگرحج کی سبسڈی نہیں دے پارہے اورگیس مہنگی کرنا پڑی تواس کی وجہ یہ جونکیں جودس سال تک خون چوستی رہی، اس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے ، جب تک ان جونکوں کوہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دونہیں ایک پاکستان کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

گذشتہ روز حج اخراجات میں اضافے پر مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر فوادچوہدری نے جوابی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بہت خوشی ہوئی حج کیلئےآپ کاجذبہ دیکھ کر، وہ لوگ بھی حج سبسڈی پردکھی ہیں جن کومحلےکی مسجدکامحل وقوع نہیں پتا، آپ کی اطلاع کیلئے سعودی حکومت نے حج ٹیکسزاور اخراجات میں اضافہ کیا، ٹیکسز کی وجہ سےحج اخراجات میں ناگزیراضافہ ہوا۔

خیال رہے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں