اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے بڑی ہو جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مریم بی بی سالگرہ مبارک، ابھی خدا کیلئے بڑی ہو جائیں، 25 دسمبر نوازشریف کیلئے کوشش ہوگی کہ وہ سالگرہ اپنوں میں منائیں۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامقصدمقدمات پرسمجھوتا اورکیس ٹھکانے لگانا ہے، نوازشریف اوردیگرجوپیسہ لےگئےہیں وہ قوم کا پیسہ ہے، آپ پلی بارگین کریں پیسہ واپس کریں اورجہاں مرضی رہیں ، لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول ہاؤس سے پیغام نہیں دیےگئے کہ آپ یہ کریں ہم یہ کرتےہیں، عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام ہے، ملک میں نہ کوئی آرہاہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔
نواز شریف کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی وزارت داخلہ کونوازشریف کوبےدخل کرنےکاخط لکھاہے، اب بھیجنا کسی کو نہیں صرف ان کو ہی واپس لانا ہے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ وزےپرہیں، عدالتی فیصلےکےبعدنوازشریف کےوزٹ ویزے کا جواز نہیں، میرا خیال ہے کہ نوازشریف واپس آجائیں گے۔