اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کی گرفتاری کی وجہ یہ ہے اینکر نے مہمان بلایا جس کی گفتگو ریاست کوپسند نہ آئی؟
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے کیخلاف انتقامی کارروائی پر کہا کہ عمادیوسف کی گرفتاری کی وجہ یہ ہے اینکر نے مہمان بلایا جس کی گفتگو ریاست کوپسند نہ آئی؟ ایسی گفتگو کی جو ریاست کو پسند نہیں آئی تو نیوز ایڈیٹر کو اٹھالیں ؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح تو لائیو ٹی وی بند ہو جائے گا کوئی بھی نیوز ایڈیٹر اپنے ٹی وی پر ہونے والی ہر گفتگو کو کیسے گارنٹی کرے گا۔
اگر عماد یوسف کی گرفتاری کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے نیوز اینکر نے مہمان کو بلایا جس نے ایسی گفتگو کی جو ریاست کو پسند نہیں آئ تو نیوز ایڈیٹر کو اٹھا لیں اس طرح تو Live TV بند ہی ہو جائیگا کوئ بھی نیوز ایڈیٹر اپنے TV پر ہونیوالی ہر گفتگو کو کیسے گارنٹی کرے گا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 10, 2022
رہنما پی ٹی آئی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول چینل اے آر وائی کو بند کر دیا گیا ہے ، صرف مخصوص چینلز کی نشریات آرہی ہیں، آئین عملی طور پر معطل ہے اور انسانی حقوق ختم ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف حقیقی آزادی اور حقوق کی لڑائی لڑُ رہی ہے اور یہ لڑائی منزل تک پہنچانا پاکستان کیلئے ضروری ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول چینل ARY کو بند کر دیا گیا، صرف مخصوص چینلز کی نشریات ہو رہی ہے ملک میں آئین عملی طور پر معطل ہے اور انسانی حقوق ختم ہو چکے ہیں تحریکُ انصاف حقیقی آزادی اور حقوق کی لڑائ لڑُ رہی ہے اور یہ لڑائ منزل تک پہنچانا پاکستان کیلئے ضروری ہے https://t.co/QwoY8WM50q
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 10, 2022