کراچی: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سے تنگ لوگوں سےکہتا ہوں کہ تیاری کرلیں، جلد پورے ملک میں سراپااحتجاج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں تو بد معاشی راج چل رہا ہے یہاں ایک نظام بنالیاگیا ہےکہ الیکشن کےلیےلوگوں کواغوا کیا جائے جبکہ یہ جماعتیں خود الیکشن سے فرار کے لئے عدالت گئیں۔
فوادچوہدری نے سوال کیا کہ شہباز شریف ،زرداری اور ایم اکیوایم والے الیکشن سے کیوں ڈر رہےہیں، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سےتو نہیں ڈرسکتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم سے قربانی کی توقع ہےتو خود تو قربانی دینی چاہیے مگر صورت حال یہ ہے کہ سرکاری جہازپر وزیراعظم آصف زرداری سے والدہ کی تعزیت کے لیےگئے، صاف نظر آرہا ہے کہ تمام خاندان اس وقت سرکاری خرچوں پرپل رہا ہے۔
فواد چوہدری نے عنقریب امپورٹڈ حکومت کے خلاف میگا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اگلی کال دینےوالےہیں جس میں پوراملک سراپا احتجاج ہوگا،پی ٹی آئی کارکنان اور حکومت سےت نگ لوگوں سےکہتاہوں کہ تیاری کرنی ہے۔